ایران کی ایون جیل میں گزشتہ رات ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے سے 4 قیدی ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق تہران کی ایون جیل میں ہلاکتیں آگ کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، جیل میں قیدیوں کے تصادم کے دوران جیل کے ورکشاپ میں آگ لگائی گئی۔
انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے جیل میں ہنگامہ آرائی کو ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جیل واقعے کا حالیہ مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایون جیل میں چوری اور دیگر جرائم کے قیدیوں کے علاوہ سیاسی قیدی بھی موجود ہیں۔
ایون جیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا نے 2018 میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔
Comments are closed.