چینی صدر شی جن پنگ کے بیان پر تائیوان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان اپنی خودمختاری سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
تائی پے سے تائیوان کے ایوان صدر سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان اپنی آزادی اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
تائیوان کے ایوان صدر کا مزید کہنا تھا کہ تائیوانی عوام چین کے ایک ملک دو نظام نظریے کی مخالفت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان اور خطے میں امن و استحکام دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.