بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے پر این سی او سی کا اظہار تشویش

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لینے کے خصوصی اجلاس ہوا، ملک میں وبائی مرض کے بڑھنے کا رجحان شدید تشویش کا باعث ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح بڑھی ہے۔

این سی او سی کے مطابق وفاق کی تمام اکائیاں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے وبا کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاون میں توسیع کے لیے مزید اقدامات زیر غور ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں کورونا وبا کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خیبرپختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاؤن میں توسیع سمیت مختلف اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاؤن میں توسیع سمیت مختلف اقدامات پر غور کیا جارہا ہے، بعض ملکوں سے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.