وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر بائیڈن کا بیان غلط، غیر منطقی اور غیر ذمے دارانہ ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستانی قوم صدر بائیڈن سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمے دار جوہری طاقت کی طرح رویہ رکھا، ہمارے پاس محفوظ ترین ایٹمی کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جنگجو ریاستیں امن و استحکام کے لیے اصل خطرہ ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا، دوطرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لیا تھا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
Comments are closed.