حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں کیا جارہا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی سی کمی کی سفارش کی گئی تھی، جبکہ سمری میں ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کا ذکر تھا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، وزیراعظم کی اجازت اور مشورے کے بعد قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 235روپے 30 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186روپے 50 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
Comments are closed.