ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں حیدرآباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں آئے فینز کے ساتھ گھل مل گئے۔
ڈیرن سیمی پاکستان جونئیر لیگ کے میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر کے پاس گئے۔
ڈیرن سیمی فینز کے موبائل لے کر تصاویر بناتے رہے، سیمی نے ننھے فین کو اپنی کیپ بھی پہنائی۔
اس موقع پر کرکٹ فینز نے ’سیمی بھائی، سیمی بھائی‘ کے نعرے بھی لگائے۔
خیال رہے کہ ڈیرن سیمی کی ٹیم حیدر آباد ہنٹرز کو آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
حیدر آباد ہنٹرز کی ٹیم پہلے ہی پاکستان جونئیر لیگ سے باہر ہو چکی ہے۔
Comments are closed.