دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ بھارت کے شہر بنگلورو میں لینڈ کر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ ایئربس اے-380 ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر لینڈ ہوا جس سے حال ہی میں آپریشنز کا آغاز کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ پہلی مرتبہ بنگلورو میں لینڈ ہوا جبکہ یہ بھارت کے دیگر شہروں میں پہلے سے ہی آپریٹ کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس جہاز پر سفر کرنے والے ایک مسافر نے لکھا کہ میری فلائٹ بہت اچھی رہی۔
رپورٹس کے مطابق اس 2 منزلہ جہاز میں 500 مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ سفر کے دوران مسافروں کو کئی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
Comments are closed.