بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نشتر اسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کی انکوائری کی جا رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نشتر اسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے پر انکوائری کی جا رہی ہے۔ 

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی اس طرح بےحرمتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کالج انتظامیہ کا مؤقف ہےکہ یہ لاشیں سوکھنے کے لیے چھت پر رکھی تھیں۔ کالج انتظامیہ کے مطابق لاشیں میڈیکل طلبہ کی تربیت کے لیے تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.