
سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِ اطلاعات سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے مستقل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
درخواست گزار شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری کام کے سلسلےمیں سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرونِ ملک جانا پڑتا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی تھی کہ شرجیل میمن کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
اس سے قبل رواں ماہ ہی سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.