بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹرنیشنل لیول پر بڑا کھلاڑی بننا ہے تو فیلڈنگ میں اچھا ہونا ہے، عبدالرزاق

حیدر آباد ہنٹرز کے کوچ عبدالرزاق نے پاکستان جونیئر لیگ کے پلے آف مرحلے میں نہ پہنچنے کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دے دیا۔

سابق آل راؤنڈر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اہم موقعوں پر آسان کیچز ڈراپ کیے، اگر آپ کیچز نہیں پکڑیں گے تو کیسے میچز جیت سکتے ہیں۔

حیدر آباد ہنٹرز اپنے چاروں میچز ہار کر لیگ سے باہر ہوچکی ہے جسے عبدالرزاق نے مایوس کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ابھی سیکھنے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، ٹیسٹ سینٹر پر کھیل رہے ہیں،  پچز اچھی ہیں، آؤٹ فیلڈ تیز ہے، لائٹس اور کیمروں کا پریشر بھی ہے اور جب آپ ہار رہے ہوں تو پھر گھبرا جاتے ہیں اور فیلڈنگ میں غلطیاں کرتے ہیں۔

عبدالرزاق نے کہا کہ آپ کو اپنے اعصاب پر قابو پانا ہے، اہم صورتحال میں دباؤ نہیں لینا یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ انٹرنیشنل لیول پر اچھا پلیئر بننے کے لیے فیلڈنگ بھی بہت اہم ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے میچ کے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

حیدر آباد ہنٹرز کے کوچ نے کہا کہ یہ سب پلیئر پر منحصر ہے کہ وہ فیلڈنگ کو کتنی اہمیت دیتا ہے، ہم تو کھلاڑیوں کو سمجھا سکتے ہیں۔

عبدالرزاق کہتے ہیں کہ انڈر 16 اور انڈر 19 کی سطح پر میچز اچھے گراونڈز پر ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ اس لیول پر فیلڈنگ اچھی ہوگی تو قومی سطح پر فیلڈنگ کا معیار بڑھے گا، فیلڈنگ پر فوکس کرنے کی انتہائی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.