بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان غیر ملکی ایئر لائنز سے قطر روانہ، تصاویر سامنے آگئیں

کراچی پولیس ایک بار پھر ناکام ہوگئی، نوجوان کو ٹیکنالوجی کی مدد سے لوٹے گئے اپنے موبائل فون کا سراغ مل گیا، ڈکیتی کرنے والے ملزمان غیر ملکی ایئر لائنز سے قطر روانہ ہوگئے۔

2 ڈکیتوں نے 3 اگست کو بہادرآباد میں دکان سے گھڑیاں، پرفیومز اور دو موبائل فون چھینے تھے، موبائل اب تک نہ مل سکا۔

ملزمان نے قطر روانگی کے وقت جہاز میں بیٹھ کر لوٹے گئے موبائل فون آن کرکے سیلفیز بنائیں۔

موبائل فون آن کرنے پر ملزمان کی تصاویر اور ویڈیوز نوجوان کے ای میل اکاؤنٹ پر آگئیں، دکاندار نے ای میل پر آنے والی تصویروں سے ملزمان کو شناخت کرلیا۔

ملزمان کی واضح تصاویر پولیس کے حوالے کردیں لیکن 8 روز بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.