اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہو گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔
اس سے قبل عدالت نے عدم پیروی پر مراد سعید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.