امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے۔
نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون سیکیورٹی اور معیشت پر ہیں۔
نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔ امریکی حکام کی پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے افغان عوام کے مستقبل کے بارے میں بات چیت ہوتی رہتی ہے، خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور چیلنجز پر دونوں ممالک میں مستقل بات ہوتی ہے۔
پریس بریفنگ میں نیڈ پرائس نے یوکرین جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس تعمیراتی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو پہلے یوکرین پر حملے بند کرنا ہوں گے۔
قبل ازیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں کہا کہ بات چیت کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں لیکن انہیں ابھی تک مذاکرات کی کوئی سنجیدہ تجویز موصول نہیں ہوئی۔
Comments are closed.