ایئر کوالٹی انڈیکس نے لاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت قرار دے دیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں کی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں اوّل نمبر پر ہے۔
اسی فہرست میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نمبر 4 ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں اس وقت آلودگی 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس فہرست میں کویتی دارالحکومت کویت سٹی اور کروشیا کا دارالحکومت زغرب 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
کراچی آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس نے فضائی آلودگی کو 141پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا ہے۔
Comments are closed.