بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عبدالرزاق کے بیٹے کا پسندیدہ آل راؤنڈر کون؟

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے بیٹے علی رزاق پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائیلز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ان کے والد سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق حیدر آباد ہنٹرز کے کوچ ہیں۔

علی رزاق اپنے والد کی طرح میڈیم پیس بولنگ بھی کرتے ہیں اور بیٹنگ آل راؤنڈر بھی ہیں۔

علی رزاق نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بچپن سے ہی اپنے والد کو کھیلتے دیکھا ہے انہی کو دیکھ کر بولنگ بھی شروع کی اور ان سے ہی متاثر ہوں۔

پاکستان جونیئر لیگ کے تیسرے روز ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر باسط علی نے لیگ کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

علی رزاق نے بتایا کہ والد ہمیشہ بتاتے ہیں کہ میں نے کہاں غلطی کی اور مجھے کیا کرنا ہے، ایونٹ میں وہ دوسری ٹیم کے کوچ ہیں لیکن پھر بھی میچ کے بعد بتاتے ہیں اور ڈانٹ بھی پڑتی ہے۔

علی رزاق نے کہا کہ بیٹنگ میں، میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ سے متاثر ہوں، ان کی ویڈیوز دیکھتا ہوں جبکہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس میرے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں اور ان کو فالو کرتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں بین اسٹوکس کی اپنے والد کے سامنے بھی تعریف کرتا ہوں، انہیں برا نہیں لگتا بس وہ مثبت کھیلنے کا کہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.