پاکپتن میں خاور فرید مانیکا کے گھر ہونے والی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی، جبکہ خاور مانیکا دھمال بھی ڈالتے رہے۔
پاکپتن میں خاور فرید مانیکا کے گھر پر ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں خاور مانیکا اور انکا بیٹا صوفیانہ کلام پر دھمال ڈالتے رہے اور عقیدت مند ان پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔
احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی 9 اپریل کو شادی کی خوشی میں تقریب ہوئی۔
پاکپتن میں ہونے والی تقریب میں موسیٰ مانیکا بھی والد کے ہمراہ موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق خاور مانیکا نے دو روز تک اسی طرح کی تقریب اپنے آبائی گاؤں پیر غنی میں بھی منعقد کی تھی۔
Comments are closed.