قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ سیلاب متاثرین کےنام کردیا۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ میں یہ ایوارڈ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین کے نام کرنا چاہوں گا۔
اُنہوں نےامید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ کوشش متاثرین کےچہروں پر مسکراہٹ لائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے میرے لیےچیزوں کو آسان بنایا۔
محمد رضوان نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں اور اسی مومنٹم کو آسٹریلیا بھی لے کر جانا پسند کروں گا۔
واضح رہے کہ محمد رضوان کو ستمبر کے مہینے کا آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکسر پٹیل کو نامزد کیا تھا۔
Comments are closed.