بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں آج ڈینگی سے 351 افراد متاثر، اب تک 43 افراد جاں بحق

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں351 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 247، حیدرآباد میں 54، میرپورخاص میں 19، شہید بےنظیرآباد 16، سکھر 12 جبکہ لاڑکانہ شہر میں ڈینگی وائرس سے 9 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں ڈینگی وائرس سے اب تک 43 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.