آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں گذشتہ 30 سالوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جرنل ہیومن ری پروڈکشن میں شائع تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق 165ممالک کے 2010 اور 1980 سے پانچ سال کے عرصے میں پیدا ہونے و الے بچوں کے اعداد و شمار اکٹھا کئے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں پیدا ہونے والے ہر 42 میں سے ایک جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی شرح ایشیا میں 32 فیصد جب کہ شمالی امریکامیں 71 فیصد رہی ہے۔
تحقیق کے مطابق اس میں اضافےکا سبب حمل کیلئےآئی وی ایف جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے۔
Comments are closed.