پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ لائن میں شاداب خان کو استعمال کرنے سے متعلق بتادیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کپتان بابر اعظم اور شاداب خان میچ سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کسی کے ہوم گراؤنڈ پر آپ جب بھی میچ جیتتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد آج کے میچ میں بھی مثبت پرفارمنسز رہی ہیں، بولرز پلان کے مطابق بولنگ کر رہے ہیں جبکہ بیٹرز ذمہ داری لے رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ کا ہر کھلاڑی اپنی کارکردگی دکھا رہا ہے اور 100 فیصد دے رہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا پلان یہی تھا کہ شاداب خان اور نواز کو اوپر کے نمبرز پر استعمال کرنا ہے، دونوں کھلاڑی بولرز پر دباؤ ڈالتے ہیں، پلان پر عمل کرتے ہیں، ہمیں ان کی صلاحیت کا پتہ ہے جو ہمارے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ شاداب خان کی اکثر باری نہیں آتی، آج ہم نے ان سے فائدہ اٹھانا ہے، پارٹنرشپ اچھی لگی بولرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا جس سے مومنٹم ہمارے ہاتھ میں آیا۔
اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع کا انتظار کر رہا تھا، پی ایس ایل میں نمبر چار پر کھیلا ہوں اس لیے خود پر اعتماد تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا ہمیشہ سادہ سا پلان ہوتا ہے کہ بولرز کو انڈر پریشر کروں اور وہی میں نے کیا۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑی کی حیثیت سے آپ یہی چاہتے ہیں کہ آپ کی ذمہ داری اور آپ سے توقعات بڑھیں، پازیٹو پریشر سے بہت خوش ہوتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ تینوں شعبوں میں پرفارم کروں۔
Comments are closed.