بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب خان کی کارکردگی سے ٹیم کا مزاج تبدیل ہوگیا، حارث رؤف

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ شاداب خان کی کارکردگی سے ٹیم کا مزاج تبدیل ہوا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد حارث رؤف نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز انتہائی اہم ہے، شاداب خان کو اچانک نمبر 4 پر بھیجا گیا۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے…

نیوزی لینڈ میں جاری تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں شاداب خان نے اوپر کے نمبر پر جا کر 22 گیندوں پر 34 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ شاداب خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کارکردگی سے ٹیم کا مزاج تبدیل ہوا ہے، یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان کو مجھ پر اعتماد ہے، کوشش کرتا ہوں کہ اعتماد پر پورا اتروں۔

حارث رؤف نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پلان کے مطابق بولنگ کی، جس کی بدولت کامیابی بھی ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.