بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ، محمد حفیظ کی پاکستان ٹیم پر تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ  نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ہی ٹیم کے فیصلے پر تنقید کردی۔

ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ شاداب خان کو نمبر چار اور محمد نواز کو نمبر پانچ پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ اور شکوک بڑھیں گے، مڈل آرڈر بیٹرز پھر وہاں کیا کر رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے لکھا کہ اگر ان پر اعتماد نہیں ہے تو پھر وہ ٹیم کے ساتھ کیوں ہیں؟ مڈل آرڈر ایک ایشو رہے گا۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بیٹنگ آرڈر میں شاداب خان اور محمد نواز کو پروموٹ کرتے ہوئے اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کرنے کیلئے بھیجا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.