فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے لاہور کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے حامد زمان کو لاہور میں وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013 میں6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد وضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا، حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے سیکرٹری تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے بیرونِ ملک سے غیر قانونی طور پر رقوم پاکستان منتقل کرنے کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی عہدے دار اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے کراچی میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے (آج) جمعے کی صبح سرچ وارنٹ کے ساتھ طارق شفیع کے گھر کی تلاشی بھی لی۔
طارق شفیع کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایف آئی اے کی ٹیم انہیں گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی۔
Comments are closed.