بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارے خلاف ریفرنس بنانے کا مقصد کردار کشی کرنا ہے،احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے چین کی مدد سے ہو رہے ہیں، چینی حکومت نے پیسے براہ راست کانٹریکٹرز کو دیئے ہیں، ملک کو نالائق اور نااہل حکومت کے ہاتھوں نقصان پہنچ رہا ہے،  سی پیک کے لیے جس معاشی ڈھانچے کی ضرورت تھی حکومت نے اس کو تباہ کر دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کو تباہ کر دیا ہے، حکومت نے ہائیرایجوکیشن کا بجٹ کاٹ دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 5 سالوں میں دس ہزار ارب کا قرضہ لیا،  دس ہزار ارب کا قرضہ لے کر11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنائے، دو ہزار کلو میٹر موٹروے بنائی اور سی پیک شروع کیا،  پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں گیارہ ہزار ارب کا قرضہ لیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ   پی ٹی آئی نے گیارہ ہزار ارب قرضہ لے کر بھی پورے ملک میں کہیں کوئی اینٹ تک نہیں لگائی۔

احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم کا اتنا درد ہے تو قومی پراپرٹی گروی رکھنے کی بجائے اپنا تین سو کینال کا گھرگروی کیوں نہیں رکھتے،  عمران خان کا کوئی ویژن نہیں، حکمرانی کا کوئی تجربہ نہیں،  ملک بچانے کے لیے عمران خان کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں سب حصہ لیں گے، سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو پی ٹی آئی کو کھلا میدان مل جائے گا، نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کوسینیٹ میں کھلا میدان ملے اور وہ آئین کا حلیہ بدل دے، پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت ملی تو وہ اٹھارویں ترمیم ختم کرسکتی ہے، صدارتی نظام لاسکتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ  سینیٹ میں حصہ لے کرحکومت کو دو تہائی اکثریت لینے سے روکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.