محکمہ تعلیم کی 16 گاڑیاں غیرقانونی طور پر سابق افسران کے زیر استعمال ہونے کے انکشاف کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے تین دن میں گاڑیاں واپس کرنے کیلئےنوٹس جاری کردیے ہیں۔
سابق سیکریٹری تعلیم عبدالعزیزعقیلی اورقاضی شاہد پرویز بھی محکمہ تعلیم کی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں، اختر عنایت بھرگڑی، شبانا کوثر،لبنی صلاح الدین،طارق شیخ نے بھی گاڑیاں واپس نہیں کیں
سابق وزیرتعلیم نثار کھوڑو کے قریبی دوست اعجاز علی جونیجو کے پاس بھی محکمے کی گاڑی موجود ہے، سیکشن افسر اقبال کھوکھر، فاطمہ بشیر اور دیگر نے بھی گاڑیاں واپس نہیں کیں۔
Comments are closed.