بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر آج بھی پستی کی جانب گامزن

امریکی ڈالر اپنے عروج کے بعد اب پستی کی جانب گامزن ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بدستور مستحکم ہو رہا ہے۔

آج صبح بھی کاروبار کے آغاز سے ڈالر کی قدر میں کمی آنی شروع ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے 20 پیسے کا ہے۔

امریکی ڈالر مسلسل پسپائی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41762 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.