بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کا سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ میں بوتھ کے اندر کیمروں کی نشاندہی کے معاملے پر اپوزیشن اراکین نے سیکریٹری سینیٹ اور پریزائڈنگ آفیسر کو الگ الگ خطوط لکھ دیے۔

خطوط میں پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو منظر عام پر لانے کے مطالبے سمیت  سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن کے پولنگ بوتھ کے اندر کیمروں پر احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیمرے کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے۔

اپوزیشن اراکین کے خط کے مطابق خفیہ کیمرے نصب کرکے آئین کے آرٹیکل 226کی خلاف ورزی کی گئی، غیرقانونی اقدام کے پیچھے چھپے عناصر کو سامنےلایا جائے۔

یہ بھی کہا گیا کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو شفاف بنانے کی یقین دہانی کروائی جائے، برآمد کیمروں اور دیگر سامان تحویل میں لے کرمحفوظ کیےجائیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اوراپوزیشن کےنمائندوں پرمشتمل سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی چھان بین کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.