![](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-01-27/b_877667_124230_updates.jpg )
بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری کی موجودگی میں پاکستانی پرچم لگایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی یومِ جمہوریہ کو کشمیریوں نے یومِ سیاہ کے طور پر منایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے لال قلعے پر اپنا مذہبی پرچم لہرایا تھا۔
Comments are closed.