بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پمز کی ڈاکٹر کا شوہر پر تشدد اور ویڈیو بنانے کا الزام

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد (پمز) اسپتال کی ڈاکٹر انیقہ نے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز اسپتال پارکنگ میں شوہر مدثر نے نجی تنازع پر بحث کے دوران تھپڑ مارے، میرے غصہ کرنے اور پولیس کو اطلاع دینے پر ویڈیو بنائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار کمرے میں آیا تو اس نے دونوں سے نام پوچھے، نام پوچھنے پر خاتون آگ بگولہ ہو گئیں اور پولیس اہلکار کا گریبان پکڑ لیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر انیقہ نے کہا کہ واقعے کے بعد وہ رپورٹ درج کروانے کے لیے تھانہ کراچی کمپنی پہنچی تو اس کے شوہر نے وہاں کی پولیس کو پہلے سے ہی اپنے ساتھ ملا رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی صادق نے مجھ سے گالم گلوچ کی اور صرف میرے غصہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

ڈاکٹر انیقہ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں متعدد مرتبہ شوہر نے تشدد کا شکار کیا، پولیس کو اطلاع اور مقدمات بننے پر معافی مانگ کر رضامندی کرلی، حالیہ واقعے میں پولیس اہلکار کے رویے اور شوہر کے تشدد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.