بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں پولیس نے باجا بجانے والوں کے کان میں باجا بجوا دیا

بھارت میں پولیس نے نوجوانوں کو موقع پر ہی انوکھی سزا دے دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیس میں پولیس نے باجا بجانے والے کئی نوجوانوں کو پکڑ کر دیگر لوگوں سے انہی کے کان میں باجا بجوا دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنی والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار خود بھی نوجوانوں کے کان میں باجا بجاتے ہیں اور ان کو سڑک پر اُٹّھک بیٹھک کی سزا بھی دیتے ہیں۔

باجا بجانے والے نوجوانوں سے پولیس اہلکاروں نے کہا کہ سزا کے طور پر وہ خود بھی اپنے ساتھیوں کے کان میں باجا بجائیں تاکہ ان کو پتا لگے کہ اس کی آواز سے لوگوں کو کیا تکلیف پہنچتی ہے۔

پولیس نے کئی نوجوانوں کے قبضے سے متعدد باجے اپنی تحویل میں بھی لے لئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.