بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

15 نومبر تک سیاست آر پار ہو جائے گی: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 نومبر تک سیاست آر پار ہو جائے گی۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا رانا ثناء اللّٰہ سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس پر قبضے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان کو ہٹا دیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آلِ شریف کی سیاست کا فیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے، لندن کی میٹنگ کے حوالے سے جلد قوم کو باخبر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمے دار ہوں شہباز شریف کی نہیں۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا نظر آئے گا۔

سابق وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسحاق ڈار اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کے ماہر ہیں، مفتاح مفت میں مارے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.