بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب نے خورشید شاہ کے 13 شریک ملزمان کو کلیئر قرار دیدیا

سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے رپورٹ پیش کر دی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے 13 شریک ملزمان کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے شریک 14 ملزمان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کراچی میں ہوئی۔

دورانِ سماعت نیب نے پیش رفت رپورٹ عدالتِ عالیہ میں پیش کر دی۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں خورشید شاہ کے 13 شریک ملزمان کو کلیئر قرار دے دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پہلاج مل، اعجاز احمد سمیت 13 ملزمان نیب کو مطلوب نہیں ہیں، ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے، خورشید شاہ کیس میں صرف ایک ملزم برکت اللّٰہ بلوچ نیب کو مطلوب ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ انکوائری کے دوران دیگر ملزمان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، خورشید شاہ کیس میں دیگر ملزمان اب نیب کو مطلوب نہیں ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے شریک ملزمان کی درخواستیں نمٹا دیں جبکہ برکت اللّٰہ بلوچ کا کیس الگ کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.