پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کی جانب سے سینیٹ سیکیورٹی انچارج سے ملاقات کی گئی ہے۔
گزشتہ روز تعینات کیے گئے سینیٹ سیکیورٹی اہلکار سے ملاقات کے دوران مصطفیٰ نواز نے سوال کیا کہ کیا فوٹیج اپنی جگہ پر موجود ہے جس پر سینیٹ سیکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ جو بھی ہمارے پاس ویڈیو ہے، وہ محفوظ ہے، میں سی سی ٹی وی ویڈیو کو ضائع نہیں ہونے دوں گا۔
مصطفیٰ نواز کا سیکیورٹی انجاچ سے کہنا تھا کہ آپ حلف دے رہے ہیں، آپ سرکاری فرض ادا کریں گے۔
اس دوران مصدق ملک کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ ہیڈ آف سیکیورٹی ہیں، کیا سی سی ٹی وی فوٹیج تباہ ہو سکتی ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے سینیٹ سیکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج تک کسی نے رسائی نہیں لی، نہ کوئی درخواست آئی ہے۔
Comments are closed.