بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: چپ تعزیہ جلوس نشتر پارک سے برآمد

کراچی میں 8 ربیع الاول کے موقع پر چپ تعزیہ کا پہلا جلوس صبح ساڑھے 6 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔

شہر قائد میں چپ تعزیہ کے جلوسوں کی مناسبت سے پولیس نے پہلے ہی ٹریفک پلان جاری کر دیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں آج چپ تعزیہ کے 2 جلوس بر آمد ہونگے۔

پہلا جلوس صبح ساڑھے 6 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس روایتی راستوں سے انور باغ موسیٰ لین لیاری میں اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی میں چپ تعزیہ کے مذہبی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے گرین لائن بس سروس آج بند رہے گی۔

دوسرا جلوس رضویہ سوسائٹی قصر مصیب امام بارگاہ سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، یہ جلوس الطاف حسین بریلوی روڈ، ناظم آباد نمبر ایک سے لسبیلہ چوک پہنچے گا، لسبیلہ سے جلوس تین ہٹی، پی آئی بی کراسنگ، جیل روڈ سے مارٹن روڈ پہنچے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جلوس مارٹن روڈ پر جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف پر اختتام پذیر ہو گا۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، شہری زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

دوسری جانب چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے گرین لائن بس سروس آج بند رہے گی۔

ترجمان بی آر ٹی ایس کے مطابق بی آر ٹی ایس اورنج لائن بس سروس معمول کے شیڈول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.