
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شير زمان کا اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تین تین باریاں لےکر نااہل ہونے والے کہتے ہیں ہمیں موقع دیں ہم ملک ٹھیک کریں گے۔
خرم شیر زمان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین باریاں لیکر نااہل ہونیوالے کہتے ہیں ہم ملک ٹھیک کریں گے، پنجاب کی پھولن دیوی اور سندھ کا علی بابا اپنے والدین کی کرپشن بچانے نکلے ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں انجمن پی ڈی ایم کو شکست ہی نہیں ذلت کا سامنا بھی ہوگا۔
Comments are closed.