بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بلدیاتی انتخابات کیلئے پولیس کی سیکیورٹی دینے سے معذرت

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سندھ پولیس نے سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔

اس ضمن میں سندھ پولیس نے محکمۂ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے محکمۂ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 20 پولیس افسران کو صوبے کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی کے خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں

خط میں سندھ پولیس نے مزید کہا ہے کہ کراچی پولیس کی نفری سندھ میں سیلابی علاقوں میں تعینات ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے محکمۂ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.