بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انجری سنجیدہ نہیں، احتیاطاً بیٹنگ کیلئے نہیں آیا، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ میری انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، احتیاطاً بیٹنگ کے لیے نہیں آیا۔

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں شکست کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ نے پازیٹو اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلی جس کا انہیں فائدہ ہوا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہم تھی، کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے میں پیچھے ہے، ڈومیسٹک سے بھی ایسے پلیئرز نہیں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بھی اس طرح نہیں کھیل رہا جس کی توقع کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.