بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

12 ٹانگوں والی انوکھی میز جو چل بھی سکتی ہے

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے  گیلام ڈی کارپینٹر نامی شخص نے واقعی ایسی میز تیار کی ہے جو چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 12 ٹانگوں والی یہ میز اپنے اردگرد چہل قدمی کرتی ہے۔

اس میز میں 2 موٹریں نصب ہیں اور چھوٹے Arduino کمپیوٹر کنٹرولز کی مدد سے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا گیا تاکہ میز کی ٹانگیں ہموار انداز سے حرکت کرسکیں۔

میز کی ٹانگیں بانس سے تیار کی گئی ہیں اور ایک اضافی جوڑ کی مدد سے انہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم بنایا گیا ہے۔

انہوں نے میز کی تیاری پر آنے والی لاگت کے بارے میں تو نہیں بتایا مگر یہ ضرور کہا کہ اس کی تیاری کے لیے پیسوں کی بجائے زیادہ وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.