بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بڑا قد، امریکی بلی نے ریکارڈ بنا لیا

امریکا میں قد آور پالتو بلی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں پالتو بلی کا قد 18.83 انچ ناپا گیا جس کے بعد اسے دنیا کی سب سے لمبی قد والی بلی قرار دے دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ولیم کے پاس مزید اور بلیاں بھی ہیں جن کے نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں۔

A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords)

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بلی اونچا قد ہونے کے باعث گھر میں دروازے بھی آسانی کے ساتھ کھول لیتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.