بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس، عمران خان پر دوسری بار جرمانہ

وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس میں ایک بار پھر التوا مانگنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں جبکہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے ایک بار پھر التوا مانگنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عمران خان، خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت کے بعد آئندہ سماعت کی تاریخ 22 اکتوبر مقرر کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.