وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آڈیو لیکس پر تحقیقات کا معاملہ زیر غور لایا گیا، آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے ٹی او آرز کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں کون کون شامل ہوگا، اس پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجود سرکاری افسران اور اہلکاروں کو باہر انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
Comments are closed.