بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: اب تک کی سب سے کم کورونا شرح 0 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 3 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید صرف 43 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 47 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 616 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 598 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 970 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.