سان فرانسسکو سے چنگی ایئرپورٹ پرواز کرنے والے سنگاپور ایئرلائنز کے مسافر بردار طیارے کو ایئرفورس کے دو لڑاکا طیاروں نے سیکیورٹی فراہم کی، ایک مسافر نے پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دی تھی۔
سنگاپور کی فضائیہ نے بیان میں کہا کہ ہمارے دو ایف 16 طیاروں نے سان فرانسسکو سے سنگاپور آنے والی پرواز کو سیکیورٹی دی کیونکہ جہاز میں مبینہ طور پر بم کی اطلاعات تھیں۔
وزارت دفاع کے مطابق فوج فوری طور پر حرکت میں آئی، فوج کی کیمیکل، بائیولاجیکل، ریڈیولاجیکل اور دھماکا خیز یونٹس نے طیارے کی تلاشی لی۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک 37 سالہ شخص نے جہاز میں بم کی اطلاع دی تھی۔
16 گھنٹے اور 25 منٹ طویل یہ فلائٹ سنگاپور میں صبح 5 بج کر 50 منٹ پر بحفاظت لینڈ ہوگئی۔
بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے مسافر کو ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments are closed.