کراچی کے علاقے صدر میں چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ سے چینی شہری ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کلینک میں فائرنگ سے چینی دندان ساز کا ملازم رونلڈ ہلاک ہوگیا جبکہ چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیلنک سے 9 ایم ایم پستول کے ساتھ خول ملے ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments are closed.