اٹلی میں سجے میلان فیشن ویک کے دوران ماڈلز نے گرتے پڑتے ریمپ واک مکمل کی۔
یہ ماڈلز کسی تکنیکی خرابی یا خراب ڈریس ڈیزائننگ کی وجہ سے نہیں بلکہ ’فال فیشن ویک‘ کی وجہ سے گرتے پڑتے ریمپ واک مکمل کی۔
موسم خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی پیرس کا مشہور میلان فیشن ویک میں ’فال فیشن‘ کا انعقاد کیا گیا۔
اس فیشن شو کے دوران پیرس کے ڈیزائنر’مس کارلسن‘ (Ms Karlsson) نے اپنے پہلے فیشن شو کے دوران منفرد انداز اپناتے ہوئے فال فیشن کو گرنے سے تشبیہ دے کر ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو پلیٹ فارم پر ڈیزائنر کی شیئر کردہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ صارفین اس شو کو ’آئیکونک‘ قرار دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو اب تک 3.8 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا ہے۔
Comments are closed.