بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائےگا

جنوبی افریقا میں ون ڈے، ٹی 20 انٹر نیشنل اور زمبابوے میں ٹی 20 و ٹیسٹ میچوں کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئے وائٹ اور ریڈ بال اسکواڈ بنایا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جبکہ زمبابوے میں پاکستان ٹیم کے ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز بھی شیڈولڈ ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمدحفیظ، فخر زمان اور شاداب خان کی اسکواڈ میں واپسی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم آج پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کا نام بھی زیر غور ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.