وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان گندم خریداری کا تنازع ختم ہوگیا جس کے بعد صوبے کو فوری طور پر 5 لاکھ ٹن گندم دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق 5 لاکھ ٹن گندم اگلے ماہ مل جائے گی۔ اس فیصلے سے مارکیٹ میں گندم کی قیمت نیچے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب میں گندم کی قیمت میں 500 روپے من تک کمی ہوگئی ہے۔ قیمت 3800 روپے من سے 3300 روپے من ہوگئی۔
وزارت خوراک کے ذرائع کا اس حوالے کہنا ہے کہ امید ہے اگلے ہفتے تک گندم کی قیمت 3 ہزار روپے من ہوجائے گی۔ گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.