بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شادی کے وقت دلہن کو دیے گئے تحفے اس کی ذاتی جائیداد ہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ شادی کے وقت دلہن کو دیے گئے تحفے اس کی ذاتی جائیداد ہیں، یہ تحائف شرعی قانون کے مطابق بیوی سے واپس نہیں لیے جاسکتے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل بینچ نے جائیداد کے تنازع پر تحریری حکم جاری کردیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ عورت کو اپنی جائیداد رکھنے اور کاروبار کرنے کا پورا حق ہے، عورت کا والدین اور شوہر سے میراث لینے کا حق واضح طور پر طے کیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ شوہر اپنی بیویوں کو میراث کی فراہمی کے لیے وصیت کیا کریں۔ پاکستان میں اس بارے میں قرآن مجید کے احکامات کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں قرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.