وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں تیار کی جانے والی برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا جلد پاکستان میں میسر ہوگی۔
وزارت صحت کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان کو عالمی ادارہ صحت کی تنظیم کوویکس سے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ساڑھے چار کروڑ خوراک جلد ملیں گی تاہم ابھی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔
عالمی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایسٹرا زینیکا اور بھارتی انسٹیٹیوٹ آف سیرم کے درمیان ایک سال میں ویکسین کی تین ارب خوراکیں تیار کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔
Comments are closed.