بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور انگلینڈ کا آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے آج ہونے والی پریکٹس سیشن کو کنسل کردیا ہے، پاکستان ٹیم کی آج آپشنل ٹریننگ تھی۔

ترجمان انگلش بورڈ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے بھی آج ہونے والے پریکٹس سیشن کو منسوخ کر دیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے لوک ووڈ کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.